- Advertisement -
اسلام آباد۔24مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیرمنصوبہ بندی،ترقی وخصوصی اقدامات اسدعمرنے کہاہے کہ 27 مارچ کوپریڈ گرائونڈ اسلام آباد میں تاریخ ساز جلسہ ہو گا اور صرف پاکستان نہیں دنیا دیکھے گی قوم عمران خان کے ساتھ ہے۔جمعرات کواپنےایک ٹویٹ میں کہاکہ انہوں نے صبح جلسہ گاہ کی تیاری کا تفصیلی جائزہ لیا.
ابھی عوامی شرکت کو زیادہ سے زیادہ بنانے کے انتظامات کے لئے میٹنگ ہے.۔انہوں نے کہاکہ ان شاءاللہ 27 مارچ 3 بجے پریڈ گرائونڈ اسلام آباد میں تاریخ ساز جلسہ ہونے جا رہا ہے اور صرف پاکستان نہیں دنیا دیکھے گی کہ قوم عمران خان کے ساتھ ہے ۔ اسدعمرنے کہاکہ یہ بازی خان ہی جیتے گا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=301491
- Advertisement -