اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ 27 فروری بھارت کے لئے ایک ڈراؤنا خواب رہے گا،یوم فتح پاک فضائیہ کی پروفیشنل ازم کا دن ہے ،یوم فتح پر ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہے ۔
ان خیالات کا اظہارپیرکو وزیراعظم آزاد کشمیر نےپاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کامنہ توڑ جواب دینے کے دن کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کی اساس لا الہ الا اللہ ہے،27 فروری بھارت کے لئے ایک ڈراؤنا خواب رہے گا ،پاک فضائیہ اقبال کی عقابی روح کا شاہکار ہے۔ انہوں نے کہاکہ یوم فتح پاک فضائیہ کی پروفیشنل ازم کا دن ہے ،یوم فتح پر ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہے ۔
انہوں نے پاک فضائیہ کو آج کے دن پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ابہیندن زندہ رہے گا بھارت اپنے زخم چاٹتا رہے گا،کشمیریوں کو اپنی پاک فضائیہ پر فخر ہے ۔