اسلام آباد۔29ستمبر (اے پی پی):ستارہ کیمیکل انڈسٹریز کے منافع میں گزشتہ مالی سال کے دوران41 فیصد کمی ہوئی ہے۔
کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق 30 جون 2024 کوختم ہونے والے مالی سال کے لئے ستارہ کیمیکل انڈسٹریز کا منافع 585 ملین روپے رہا ہے جبکہ مالی سال 2023 کے دوران کمپنی کو 993 ملین روپے منافع حاصل ہوا تھا۔ اس طرح مالی سال 2023 کے مقابلے میں مالی سال 2024 کے دوران ستارہ کیمیکل انڈسٹریز کے منافع میں 348 ملین روپے یعنی 41 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔