ستارہ کیمیکل انڈسٹریز کے چیف ایگزیکٹو اور وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان کے سابق صدر میاں محمد ادریس کا کول پاورپلانٹ کے افتتاح کے موقع پر خطاب

فیصل آباد۔3 ستمبر (اے پی پی ) ستارہ کیمیکل انڈسٹریز کے چیف ایگزیکٹو اور وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان کے سابق صدر میاں محمد ادریس نے کہاہے کہ توانائی بحران کے خاتمے کیلئے اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے حکومت کے ساتھ ساتھ صنعتی شعبے نے بھی پاور پلانٹس لگانے کا سلسلہ شروع کیا ہے ، 40میگا واٹ کا مذکورہ کول پاور پلانٹ فروری 2014ءمیں شروع کیا …

فیصل آباد۔3 ستمبر (اے پی پی ) ستارہ کیمیکل انڈسٹریز کے چیف ایگزیکٹو اور وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان کے سابق صدر میاں محمد ادریس نے کہاہے کہ توانائی بحران کے خاتمے کیلئے اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے حکومت کے ساتھ ساتھ صنعتی شعبے نے بھی پاور پلانٹس لگانے کا سلسلہ شروع کیا ہے ، 40میگا واٹ کا مذکورہ کول پاور پلانٹ فروری 2014ءمیں شروع کیا گیا جو جون 2016ءمیں 3ارب 50کروڑ روپے کی لاگت سے پایہ تکمیل کو پہنچا ۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو یہاں نجی انڈسٹریل سیکٹر میں تعمیر ہونے والے 40میگا واٹ کے کول پاور پلانٹ کے افتتاح کے موقع کہی ۔ فیصل آباد سے 28کلو میٹر دور شیخوپورہ روڈ پر کھرڑیانوالہ کے قریب ستارہ کیمیکل انڈسٹریز کی جانب سے 3ارب 50کروڑ روپے کی لاگت سے لگائے گئے مذکورہ پاور پلانٹ سے 25میگا واٹ بجلی مل کےلئے استعمال اور 15میگا واٹ نیشنل گرڈ کو فراہم کی جائے گی نیز ےہ منصوبہ 2سال 4ماہ کی مدت میں مکمل ہوا ہے ۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف ہفتہ کی صبح 11بجے کے قریب بذریعہ ہیلی کاپٹر اس شاندار منصوبہ کے افتتاح کے لئے ستارہ کیمیکل انڈسٹریز پہنچے تو وہاں اہم سیاسی شخصیات ، پارلیمنٹیرینز ، وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان کے عہدیداران و ممبران ، فیصل آباد چیمبر کے موجودہ و سابق صدور ، صنعتکار ، درآمد و برآمد کنندگان ، اعلیٰ انتظامی افسران اور مختلف مکاتب فکر کے سر کردہ افراد نے ان کا استقبال کیا۔ ہیلی پیڈ پہنچنے پر دو خوبصورت بچوں نے علاقائی لباس میں ملبوس ہو کر وزیر اعظم کو گلدستہ بھی پیش کیا۔منصوبہ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ستارہ کیمیکل انڈسٹریز کے چیف ایگزیکٹو اور وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان کے سابق صدر میاں محمد ادریس نے مہمانان گرامی کو بتایا کہ 40میگا واٹ کا مذکورہ کول پاور پلانٹ فروری 2014ءمیں شروع کیا گیا جو جون 2016ءمیں 3ارب 50کروڑ روپے کی لاگت سے پایہ تکمیل کو پہنچا ۔انہوںنے بتایا کہ اس منصوبہ میں ماحولیاتی تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا گیا ہے۔انہوںنے بتایاکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے جب 2013ءمیں اقتدار سنبھالا تو اس وقت صنعتیں بجلی و گیس کے بحران کا شکار تھیں جس پر قابو پانے کےلئے ہنگامی اقدامات کئے گئے

Leave a Reply