ستا ٹھویں قومی ہاکی چیمپئن شپ 12 اکتوبر سے شروع ہو گی

45
Pakistan Hockey Federation
Pakistan Hockey Federation

راولپنڈی۔17ستمبر (اے پی پی):آرمی ویلفیئر ٹرسٹ کے اشتراک سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام 67 ویں قومی ہاکی چیمپئن شپ 12 اکتوبر سے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اشفاق ندیم ہاکی سٹیڈیم ایوب پارک ، راولپنڈی میں شروع ہو گی، چیمپئن شپ میں پی ایچ ایف کے تمام ملحقہ صوبائی یونٹس اور ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں شرکت کریں گی،

سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین کا کہنا ہے کہ چیمپئن شپ میں کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے بھرپور اظہار کا موقع ملے گا، قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی دوران ایونٹ باصلاحیت کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لے گی اور اپنی سفارشات مرتب کرے گی ، چیمپئن شپ 23 اکتوبر تک جاری رہے گی۔