24.3 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسترسال تک برطانیہ پر حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم 96 برس...

سترسال تک برطانیہ پر حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم 96 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

- Advertisement -

لندن ۔8ستمبر (اے پی پی):برطانیہ پر سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم 96 برس کی عمر میں بیلمورل میں انتقال کر گئیں ۔ عالمی میڈیا نے جمعرات کو بکنگھم پیلس کے حوالہ سے بتایا کہ ‘ملکہ کی موت پرسکون انداز میں دوپہرکو بیلمورل میں ہوئی۔’انھوں نے 70 سال تک برطانیہ پر حکمرانی کی۔

جمعرات کو ان کی صحت کے حوالے سے تشویش ظاہر کیے جانے کے بعد ان کا خاندان سکاٹ لینڈ میں ان کی رہائش گاہ پر جمع ہو گیا تھا۔الزبتھ 1952 میں ملکہ بنی تھیں اور اپنے دور میں انھوں نے بڑے پیمانے پر سماجی تبدیلی دیکھی۔ان کی موت کے بعد ان کے سب سے بڑے بیٹے اور ویلز کے سابق شہزادے چارلس برطانیہ کے نئے بادشاہ اور دولتِ مشترکہ میں شامل 14ممالک کے سربراہ ہوں گے۔

- Advertisement -

بیان کے مطابق ‘بادشاہ (چارلس) اور ملکہ کنسورٹ (کمیلا پارکر) آج شام بیلمورل میں ہی رہیں گے اور کل لندن واپس آئیں گے۔ملکہ کی تمام اولاد بیلمورل میں موجود ہے جہاں ملکہ کو ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا تھا۔ آخری اطلاعات کے مطابق ملکہ الزبتھ کے پوتے شہزادہ ولیم بیلمورل پہنچ چکے ہیں جبکہ شہزادہ ہیری راستے میں ہیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=326330

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں