سترہ سال بعد پاکستان کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے باہر آیا ہے، چوہدری فواد حسین

73

اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ سترہ سال کے بعد پاکستان کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے باہر آیا ہے۔جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ ایسا اس لئے ہوا ہے کیونکہ سترہ سال میں پہلی بار ہماری برآمدات اور ترسیلات ہماری درآمدات سے زیادہ رہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنے اخراجات میں بھی بہت کمی ظاہر کی ہے، خرچے کم ہوں اور آمدن زیادہ تو ہم معاشی خود انحصاری کی طرف بڑھ سکتے ہیں۔