فیصل آباد۔ 24 اگست (اے پی پی):نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے کہا کہ ستمبر کا پور امہینہ کما د کی کاشت کیلئے انتہائی موزوں ہے لہٰذ ا کاشتکار بہتر پیداوار کے حصول کیلئے اگلے ماہ ستمبر کے پورا مہینہ کے دوران کماد کی کاشت کر سکتے ہیں لیکن اس کیلئے بہتر زمین کا انتخاب ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ فصل کی کاشت سے قبل کاشتکار ہموار زمین میں گہرا ہل چلا کر مناسب تیاری کے بعد سہاگہ لگائیں اور پھر رجرکے ذریعے 10سے12انچ تک گہری 4فٹ کی کھیلیاں بنائی جائیں۔ انہوں نے بتایاکہ کمادکی ترقی دادہ اقسام میں سی پی ایف 243، سی پی ایف 246، سی پی ایف 247،ایس ایچ ایف 240، ایچ ایس ایف 242، سی پی 77۔400، سی پی 72۔2086، سی پی 433۔33، سی پی ایف237 وغیرہ، درمیانی تیار ہونیوالی اقسام میں ایس پی ایف 245، 234،213، ایس پی ایس جی 26 وٖغیرہ کو کاشت کیا جا سکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار ممنوعہ اقسام کی کاشت سے گریزکریں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=382083