ستمبر کے دوران صارفین کے لئے قیمتوں کا عمومی اشاریہ 6.9 فیصد تک کم ، سبزیوں، دالوں، گندم، چینی اور کوکنگ آئل ، پٹرول کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، شماریات بیورو 

104
ستمبر کے دوران صارفین کے لئے قیمتوں کا عمومی اشاریہ 6.9 فیصد تک کم ، سبزیوں، دالوں، گندم، چینی اور کوکنگ آئل ، پٹرول کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، شماریات بیورو
ستمبر کے دوران صارفین کے لئے قیمتوں کا عمومی اشاریہ 6.9 فیصد تک کم ، سبزیوں، دالوں، گندم، چینی اور کوکنگ آئل ، پٹرول کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، شماریات بیورو

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):صارفین کے لئے قیمتوں کا عمومی اشاریہ ستمبر میں 6.9 فیصد تک کم ہو گیا ہے جو جنوری 2021 کے بعد افراط زرکی کم ترین سطح پرہے، ستمبر کے دوران سبزیوں، دالوں، گندم، چینی ، کوکنگ آئل اور پٹرول کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ یہ بات پاکستان بیور و برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ ماہوار رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ستمبر میں صارفین کے لئے قیمتوں کا عمومی اشاریہ (سی پی آئی) 6.9 فیصد ریکارڈکیاگیا ہے جو اگست میں 9.6 فیصد اور گزشتہ سال ستمبر میں 31.4 فیصد تھا۔ شہری علاقوں میں صارفین کے لئے قیمتوں کا عمومی اشاریہ ستمبر میں 9.3 فیصد ریکارڈکیاگیا جو اگست میں 11.7 فیصد اور گزشتہ سال ستمبر میں 29.7 فیصد تھا۔ دیہی علاقوں میں صارفین کے لئے قیمتوں کا عمومی اشاریہ 3.6 فیصد تک گر گیا ہے جو اگست میں 6.7 فیصد اور گزشتہ سا ل ستمبر میں 33.9 فیصد تھا۔

صارفین کے لئے قیمتوں کا حساس اشاریہ (ایس پی آئی) ستمبر میں کم ہو کر 9.2 فیصد ریکارڈکیاگیا جو اگست میں 10.8 فیصد اور گزشتہ سا ل ستمبر میں 32 فیصد تھا۔ ہول سیل پرائس انڈکس ستمبر میں کم ہو کر 1.9 فیصد ہو گئی جو اگست میں 6.3 فیصد اور گزشتہ سا ل ستمبر میں 26.4 فیصد تھا۔ شہری علاقوں میں نان فوڈ نان انرجی افرا ط زر کی شرح ستمبر میں کم ہو کر 9.3 فیصد ہو گئی جو اگست میں 10.2 فیصد اور گزشتہ سا ل ستمبر میں 18.6 فیصد تھی۔

دیہی علاقوں میں نان فوڈ نان انرجی افراط زر کی شرح کم ہو کر 12.1 فیصد ہو گئی ہے جو اگست میں 14.4 فیصد اور گزشتہ سا ل ستمبر میں 27.3 فیصد تھی۔شہری علاقوں میں بنیادی افراط زر کی شرح 7.1 فیصد ریکارڈکی گئی جو اگست میں 8 فیصد اور گزشتہ سال ستمبر میں 25 فیصد تھی۔

دیہی علاقوں میں بنیادی افراط زر کی شرح 7.4 فیصد ریکارڈکی گئی جو اگست میں 9.6 فیصد اور گزشتہ سا ل ستمبر میں 33.3 فیصد تھی۔ رپورٹ کے مطابق ستمبر کے دوران ٹماٹر کی قیمت میں 24.34 فیصد، تازہ سبزیاں 18.13 فیصد ، پھل 5.49 فیصد، آٹا4.53 فیصد ، گندم 4.40 فیصد ، دال مسور3.99 فیصد، دال ماش 2.67 فیصد، چینی 2.21 فیصد، کوکنگ آئل 2.08 فیصد ،دال مونگ 1.77 فیصد ، چکن 1.13 فیصد ، گندم سے بنی مصنوعات 0.39 فیصد ، لوبیا 0.15 فیصد ، سرسوں کا تیل 0.12 فیصد ، بیکری 0.11 فیصد، پٹرول 3.34 فیصد، بجلی کی قیمتیں 3.09 فیصد ،

ٹرانسپورٹ خدمات 0.64 فیصد، لیکوڈہائیڈروکاربن 0.52 فیصد، گھریلو آلات 0.44 فیصد، سٹیشنری 0.43 فیصد اور تفریحی اشیا کی قیمتوں میں 0.32 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے ۔اس کے برعکس بیسن کی قیمت میں 14.67 فیصد، دال چنا 13.48 فیصد، انڈے 7.33 فیصد،

پیاز 4.94 فیصد، مصالحہ جات 3.32 فیصد ، تیار خوراک 2.54 فیصد ، گوشت 2.37 فیصد، آلو 0.98 فیصد ، مچھلی 0.82 فیصد، گڑ 0.72 فیصد، چاول 0.70 فیصد، ڈرائی فروٹس 0.66 فیصد ، بناسپتی گھی 0.36 فیصد، دودھ سے بنی اشیا 0.33 فیصد، تازہ دودھ 0.27 فیصد، مشروبات 0.23 فیصد اور خشک دودھ کی قیمت میں 0.07 فیصد کا اضافہ ہوا۔