ستمبر کے مہینے میں عالمی سطح پر خوراک کی قیمیتں 18ماہ کی بلند ترین سطح پر رہیں، اقوام متحدہ

129

روم ۔ 7 اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہاہے کہ ستمبر کے مہینے میں عالمی سطح پر خوراک کی قیمیتں 18ماہ کی بلند ترین سطح پر رہیں ۔ یہ بات اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت کی طرف سے گزشتہ روز جاری اعداد و شمار میں کہی گئی ہے ۔اعداد و شمار کے مطابق ماہ ستمبر میں دنیا کے مختلف حصوں میں اشیائے خوراک بالخصوص چینی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں جو مارچ 2015ءکے بعد بلند ترین سطح ہے۔ اس اعداد وشمار کے مطابق دلیہ ، آئل سیڈز ، ڈیری مصنوعات اور شوگر کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ برس کے مقابلہ میں اضافہ کی شرح 2.7 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے اسی طرح اگست کے مقابلے میں ستمبر کے مقابلے میں چینی کی قیمتوں میں 6.7فیصد اضافہ ہوا۔