نوشہرہ ورکاں ۔ 12 جنوری (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں جواد حسین پیرزادہ نے یونین کونسلوں میں صفائی ستھرائی کے لئے تعینات ہونے والے سپروائزرز سے میٹنگ کی اور انہوں نے سپروائزرز کو ہدایت کی کہ تحصیل بھر کے تمام مواضعات کی مرحلہ وار صفائی کروانے کی سختی سے ہدائت کی اور کہا ہے کہ کوڑا کرکٹ کے تمام پوائنٹس کو صاف کروا کر علاوہ مکینوں کے لیے ماحول بہتر بنایا جائے۔