ستھرا پنجاب، صفائی آپریشن پر250 سے زائد ورکرز نے سکریپنگ،سویپنگ اور واشنگ ایکٹیویٹی مکمل کی
ستھرا پنجاب، صفائی آپریشن پر250 سے زائد ورکرز نے سکریپنگ،سویپنگ اور واشنگ ایکٹیویٹی مکمل کی

مزید خبریں
لاہور۔6جولائی (اے پی پی):وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت شہریوں کو صفائی کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی صفائی ٹیمیں شہر بھر میں متحرک ہیں۔ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین کی ہدایت پر شہر کے تمام عوامی مقامات پر خصوصی صفائی آپریشن پر صفائی عملہ تعینات رہا۔
خصوصی صفائی اقدامات کے تحت ریلوے اسٹیشن رائیونڈ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کے250 سے زائد ورکرز صفائی ستھرائی پر تعینات رہے۔آپریشن ٹیموں نے رائیونڈ ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارمز، ویٹنگ ایریاز اور اندرونی حصوں میں صفائی کا عمل مکمل کیا۔
ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کے ورکرز اور مشینری ریلوے اسٹیشنز پر تینوں شفٹوں میں صفائی ستھرائی پر مامور ہیں جبکہ اسٹیشن سے ملحقہ علاقوں کوٹ نہال،کوٹ باو خان، بچیکی میں مینوئل سویپنگ اور واشنگ پر بھی عملہ اور مشینری موجود رہے۔جیا بگا، امین پورہ،مرتضی کالونی اور بھٹی چوک میں بھی صفائی ستھرائی پر عملہ تعینات رہا۔مزید برآں جاتی امرا ،اڈا پلاٹ اور رائیونڈ روڈ پر صفائی عملہ تین شفٹوں میں تعینات ہے۔








