35.8 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومعلاقائی خبریںستھرا پنجاب مہم وزیر اعلٰی پنجاب کا تاریخی اقدام ہے ، کمشنرملتان

ستھرا پنجاب مہم وزیر اعلٰی پنجاب کا تاریخی اقدام ہے ، کمشنرملتان

- Advertisement -

ملتان ۔ 08 مئی (اے پی پی):کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان نے کہا ہے کہ تجاوزات،غیر قانونی پارکنگ، سٹینڈ، وال چاکنگ، قبضہ مافیا، گراں فروشی، ذخیرہ اندوزی، جیسے متعدد چیلنجز کا سامنا ہے ۔ستھرا پنجاب مہم وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز کا تاریخی اقدام ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے 52 سی ٹی پی نئے افسران کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے ملتان ڈویژن بارے سوالات پر بات چیت کی۔کمشنرملتان نے کہا کہ ستھرا پنجاب مہم میں صفائی کا نظام آوٹ سورس کیا جا چکا ہے۔

خطے کی ثقافت اور کلچر کو اجاگر کرنا بہت ضروری ہے۔ فنکاروں، ادیبوں، شاعروں کی مالی معاونت کرنے بارے بھی پالیسی مرتب کی جا رہی ہے۔کمشنرملتان نے کہا کہ فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی خدمات کو سراہنے کے لئے ان کے گھروں کے باہر اعزازی تختیاں لگائی جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ تربیتی کورسز افسران کی شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ،اپنے کیریئر کے دوران ایمانداری سے کام کرنا ہی افسران کا طرہ امتیاز ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کرپشن جیسے ناسور کو ختم کر کے خدمات کی فراہمی بہتر بنائی جا سکتی ہے، ملتان کی ترقی و خوشحالی کے لئے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔کمشنر نے مختلف ملکوں کے سفیروں، نمائندوں سے مل کر مقامی منصوعات کی بیرون ملک ترسیل بارے بات چیت کی ۔انہوں نے کہا کہ گندے پانی کی نکاسی سے متعلق مسائل کا حل اور صاف پانی تک عوام کی سہل رسائی اولین ترجیح ہے، پنجاب صاف پانی اتھارٹی کے ساتھ مل کر لائحۂ عمل مرتب کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کے لیے نجی سیکٹر کے تعاون سے واٹر فلٹریشن پلانٹس کی فعالی پر کام ہو رہا ہے، ملتان ایک تاریخی شہر ہے۔اس کی ترقی کے لئے اس کے سیورج کے مسائل کو حل کرنا ناگزیر ہے۔کمشنر نے کہا کہ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات تک سہل رسائی کے لیے مریم نواز ہیلتھ کلینکس بنائے جا رہے ہیں۔سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی لسٹ واضح آویزاں، عوامی شکایات کے ازالے کیلئے ڈی سی ،اےسی کے نمبرز آویزاں کروائے۔انہوں نے مزید کہا نجی سیکٹر کے تعاون سے ملتان میں 8 چوکوں پر یادگاریں بنائی جا رہی ہیں، 1 یادگار کا افتتاح کیا جا چکا ہے۔شہر کی خوبصورتی کے لئے 22بس شیڈز، 18 سڑکوں کی اپ گریڈیشن کی جا رہی ہے۔نادرن بائی پاس کو ماڈل روڈ بنایا جا رہا ہے، اداروں کی استعداد کار بڑھاتے ہوئے عوامی مسائل کو ہر ممکن طریقے سے حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عام شہری کی آگاہی کے لئے ہر پبلک آفس میں حکومتی اقدامات بارے پینا فلیکس آویزاں کروائے گئے ہیں۔کمشنر آفس ،ڈپٹی کمشنرز آفس کے دروازے ہر شہری کے لئے کھلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ خود سرپرائز وزٹ شہریوں سے بات چیت کرتا ہوں تاکہ ان کے مسائل کا ادراک ہو۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز کی جانب سے دیئے پرفارمنس انڈیکیٹرز کو ہر صورت پورا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ملتان میں ایگری مال کی تعمیر جلد مکمل ہو جائے گی۔وفد نے کمشنر ملتان کو سونیئر بھی پیش کیا۔کمشنرملتان ڈویژن عامر کریم خان نے بھی وفد کو یادگاری شیلڈ پیش کی ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594331

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں