ملتان۔ 21 مارچ (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر جاری ستھرا پنجاب مہم کے تحت ملتان ویسٹ میجمنٹ کی جانب سے شہر اوکو زیرو ویسٹ کرنے کیلئے صفائی آپریشن بھرپور طریقے سے جاری ہے۔
ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے شہر کی 68 یونین کونسلز سے 20 ہزار ٹن کوڑا کرکٹ ڈمپنگ سائٹ پر ٹھکانے لگا دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شہر بھر کی شاہرائوں سمیت پلاٹس اور فلتھ ڈپوز کو ترجیحی بنیادوں پر کلئیر کیا جا رہا ہے،
شہر بھر سے کوڑا کرکٹ اور ملبہ جات اٹھانے کیلئے عملہ مشینری کیساتھ فیلڈ میں موجود ہے،چھوٹے سیوریج نالوں اور جوہڑوں کی صفائی بھی کی جارہی ہے۔سی ای او ملتان ویسٹ میجمنٹ شاہد یعقوب نے کہا ہے کہ شہریوں اور تاجروں کو بھی ستھرا پنجاب مہم میں شامل کیاگیا ہے،
صفائی شکایات کے ازالے کیلئے کنٹرول روم 1139 کو مکمل فعال کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے کنٹینرز اور لوڈر رکشوں کو فلیٹ میں شامل کرنے سے صفائی صورتحال بہتر ہوئی ہے،شہر اولیاء کو مکمل صاف ستھرا کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔