39.9 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومضلعی خبریںستھرا پنجاب پروگرام،وزیر بلدیات پنجاب کا ننکانہ صاحب کے بعض علاقوں میں...

ستھرا پنجاب پروگرام،وزیر بلدیات پنجاب کا ننکانہ صاحب کے بعض علاقوں میں اہداف پورے نہ کرنے کا نوٹس

- Advertisement -

لاہور۔17فروری (اے پی پی):وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا ،جس میں لاہور ڈویژن کے چار اضلاع میں ستھرا پنجاب پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں، سپیشل سیکرٹری آسیہ گل اور کنٹریکٹرز نے شرکت کی۔اجلاس میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی(ایل ڈبلیو ایم سی) کے سی ای او بابر صاحب دین نے صوبائی وزیر کو 12 تحصیلوں کی کارکردگی پر بریفنگ دی جبکہ لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور کے کنٹریکٹرز نے اہداف اور چیلنجز سے آگاہ کیا۔

وزیر بلدیات پنجاب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام ویسٹ مینجمنٹ کمپنیز کا مرحلہ وار جائزہ لیا جا رہا ہے۔ عوام کا ستھرا پنجاب پروگرام پر بھرپور اعتماد ہمارے لئے اعزاز ہے۔ صوبائی وزیر نے ننکانہ صاحب کے بعض علاقوں میں اہداف پورے نہ کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے تمام دیہی علاقوں تک ایک ہفتے کے اندر پہنچنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مشینری اور آلات میں کمی کا عذر اب قبول نہیں کریں گے۔ شہروں اور دیہات میں صفائی کی یکساں سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مانیٹرنگ میں کوئی سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایل ڈبلیو ایم سی کے افسران باقاعدگی سے فیلڈ کے دورے کریں۔

- Advertisement -

غیر حاضر سٹاف کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شکایات پر مقررہ وقت میں ایکشن لے کر تصویری ثبوت بھیجا جائے۔ وزیر بلدیات نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ستھرا پنجاب کے باعث ایک نئی مقامی انڈسٹری فروغ پا رہی ہے۔ متعلقہ علاقے سے ہی عملے کی بھرتی کرنے پر روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ وزیر بلدیات پنجاب نے ہدایت کہ ستھرا پنجاب کا مطلب ہے کسی بھی جگہ کوڑا کرکٹ جمع نہ ہو اور سڑکوں اور خالی پلاٹوں کو بالکل نظرانداز نہیں کرنا۔اس موقع پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں نے ہدایت کی کہ یومیہ بنیادوں پر متعلقہ پورٹل پر ڈیٹا اپ لوڈ کیا جائے۔ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیز دیئے گئے اہداف کا حصول یقینی بنائیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=561842

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں