شیخوپورہ۔ 18 جولائی (اے پی پی):شیخوپورہ(اے پی ہی) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ستھرا پنجاب پروگرام ضلع بھر میں کامیابی سے جاری ہے جس کے تحت شہری و دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی اور بارشی پانی کی نکاسی کر بروقت یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان نے کہا کہ ضلع شیخوپورہ میں واقع نالہ جات اور ڈرینز کی صفائی کا عمل تیزی سے جاری ہے جبکہ بارشی پانی کی نکاسی کو جلد از جلد یقینی بنایا جا رہا ہے ۔
ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے دوران تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور میونسپل اداروں کے افسران صفائی ستھرائی اور بارشی پانی کی نکاسی کے لیے خود فیلڈ میں موجود ہیں اور بارشی پانی کی نکاسی کو اپنی نگرانی میں یقینی بنا رہے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے کہا کہ ستھرا پنجاب مہم کے تحت اسسٹنٹ کمشنرز ، لوکل گورنمنٹ ، ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیز کے افسران ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ضلع بھر میں شہروں ، قصبوں سمیت دیہاتوں کو صاف ستھرا اور دلکش بنانے اور ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کے لیے فیلڈ میں مکمل متحرک ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان نے کہا کہ عوام کو مزید بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی اور شہروں کی سڑکوں ، گلی محلوں اور دیگر عوامی مقامات کی صفائی یقینی بنانے کیلئے عملہ کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان نے کہا کہ تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو اپنی نگرانی میں صفائی ستھرائی اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے فیلڈ میں صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے کاموں میں مزید تیزی لانے کے لیے ہدایت کی گئی ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان نے کہا کہ ضلع بھر میں واقع پارکس ، گرین بیلٹس اور چوراہے سرسبز و شاداب دکھائی دے رہے ہیں ، میونسپل کمیٹیز کا عملہ سیوریج لائنوں ، واٹر ڈسپوزلز کی صفائی اور گٹروں کو ڈھکن لگانے کا کام باقاعدگی سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔