20.5 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 17, 2025
ہومعلاقائی خبریںستھرا پنجاب پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کے لیے میٹرو پولیٹن کارپوریشن...

ستھرا پنجاب پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کے لیے میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ دن رات کوشاں ہے،کمشنر گوجرانوالہ

- Advertisement -

گوجرانوالہ۔ 08 اپریل (اے پی پی):وزیراعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کے گڈ گورننس انیشی ایٹیوز کے تحت تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے کمشنر گوجرانوالہ ڈوثرن و ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن سید نوید حیدر شیرازی کی ہدایت پر میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے افسران کا کریک ڈاؤن جاری ہے،انہوں نے مین بازار شاہین آباد، تاراں والا گلہ، سر کلرروڈ تا پڑاوروڈ کا دورہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت تجاوزات کا جائزہ لیا، میونسپل کارپوریشن حکام کو روڈ کے اطراف قائم عارضی و پختہ تجاوزات کے فوری خاتمے کے احکامات جاری کئے۔

دوکانداروں کو وارننگ بھی جاری کی،غیر قانونی تعمیرات اور 8 گھروں کو مسمار کیا گیا۔کمشنرنے کہا کہ وہ حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ کمشنر کی ہدایات پر میونسپل کارپوریشن کی ٹیموں نے تجاوزات خاتمے کا آپریشن شروع کردیا۔ پختہ و عارضی تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا اور دوکانیں سیل بھی کی گئیں۔

- Advertisement -

انہوں نے شاہین آباد، تاراں والا گلہ ،سر کلر روڈ اورپڑاو روڈ و دیگر ملحقہ علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا کمشنر نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کے لیے میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ دن رات کوشاں ہے شہر کو صاف اور خوبصورت بنانے کے لیے نہ صرف خود متحرک ہیں، انہوں نے شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ ستھرا پنجاب پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579488

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں