24.9 C
Islamabad
پیر, اپریل 28, 2025
ہومعلاقائی خبریںستھرا پنجاب پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ ننکانہ...

ستھرا پنجاب پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب کے عملی اقدامات جاری ہیں، سب ڈویژنل انفورسمنٹ

- Advertisement -

ننکانہ صاحب۔ 27 اپریل (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب کے عملی اقدامات جاری ہیں۔ سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر تحریم رانا اور اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صاحب عطیہ عنائیت کی سربراہی میں ناجائز تجاوزات کے خلاف قصبہ سیدوالہ میں گرینڈ آپریشن جاری ہے۔افسران نے سیدوالہ کے مین روڑز اور شہر کے مختلف بازاروں میں آپریشن کرتے ہوئے پکی اور عارضی تجاوزات کو مسمار کر دیا۔متعلقہ اداروں کے عملے نے دوکانوں کے باہر رکھے ہوئے سامان کو اپنے قبضے میں لے لیا۔

اس موقع پر سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر تحریم رانا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں آخری تجاوزات کو ہٹانے تک آپریشن بلاتفریق جاری رہے گا اور آپریشن کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے گا، کسی کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی۔ اس موقع پرانہوں نے اے پی پی سے خصوصی طور پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے پیدل چلنے والے راستے کو بند کرنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائیں گے اور بازاروں کی اصل شکل بحال کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ تاجر برادری اداروں کے ساتھ تعاون کرے اور اپنا سامان مقررہ حدود کے اندر رکھے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588509

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں