29.4 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںستھرا پنجاب پروگرام کے تحت حاصل پور تحصیل کے سالڈ ویسٹ آوٹ...

ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت حاصل پور تحصیل کے سالڈ ویسٹ آوٹ سورسنگ سسٹم کی افتتاحی تقریب

- Advertisement -

احمدپورشرقیہ۔ 20 جنوری (اے پی پی):ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت حاصل پور تحصیل کے سالڈ ویسٹ آؤٹ سورسنگ سسٹم کی افتتاحی تقریب ہوئی۔سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد افضل گل،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق اور رہنما مسلم لیگ (ن) میاں علی عباس پیرزادہ نےوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت حاصل پور تحصیل کے سالڈ ویسٹ آؤٹ سورسنگ سسٹم کا سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد افضل گل،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق اور رہنما مسلم لیگ (ن) میاں علی عباس پیرزادہ نے افتتاح کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حاصل پور، سی ای او بہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نعیم اختر،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ،کمپنی افسران، الرحمت کنسٹرکشن انجینئرنگ کمپنی کے نمائندگان، مسلم لیگ (ن) حاصل پور کے سابق بلدیاتی نمائندگان، سینیٹری سٹاف اور سیاسی و سماجی شخصیات نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

سابق ایم پی اے محمد افضل گل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کے ستھرا پنجاب پروگرام کا مقصد لوگوں کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام سے شہری و دیہی رہائشیوں کو صفائی کے حوالے سے منظم اور تیز تر خدمات فراہم کی جائیں گی۔رہنما مسلم لیگ(ن) میاں علی عباس پیرزادہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہری و دیہی علاقوں میں ماحولیاتی آلودگی،کوڑے کے ڈھیروں اور بڑھتے ہوئے صحت کے مسائل کے لیے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم میں جدت ناگزیر ہے۔ڈپٹی کمشنر بہاول پور ڈاکٹر فرحان فارق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صفائی سروسز کی آوٹ سورسنگ سے حاصل پور تحصیل کی آبادی کو صفائی کی بہترین سہولیات میسر آئیں گی۔انہوں نے کہا کہ کوڑا کرکٹ کی انتظام کاری اور منتقلی کے لیے سینیٹری سٹاف اور فلیٹ پر مشتمل جدید گاڑیاں بھی فراہم کی جائیں گی۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ صفائی کی 100 فیصد آپریشنل ورکنگ یقینی بنانے کے لیے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ مانیٹرنگ ٹیم بھی تشکیل دے گی جو حاصل پور شہر میں صفائی کی نگرانی کرے گی۔تقریب سے سی ای او بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے بھی خطاب کیا ۔ بعدازاں سابق ایم پی اے محمد افضل گل،ڈپٹی کمشنر بہاولپور ڈاکٹر فرحان فاروق، میاں علی عباس پیرزادہ نے مشینری کا معائنہ کیا۔سی ای او بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے انہیں مشینری اور ورکنگ میکنزم بارے بریفنگ دی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=548742

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں