شیخوپورہ۔ 24 جولائی (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز ، لوکل گورنمنٹ ، ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیز کے افسران ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ضلع بھر میں شہروں ، قصبوں سمیت دیہاتوں کو صاف ستھرا اور دلکش بنانے کے لیے فیلڈ میں متحرک ہیں ۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان نے کہا کہ عوام کو مزید بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی اور ناجائز تجاوزات کے خاتمے کیلئے تمام مشینری و عملہ ضلع بھر میں مکمل متحرک ہے اور شہروں کی سڑکوں ، گلی محلوں اور دیگر عوامی مقامات کی صفائی یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان نے کہا کہ تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو اپنی نگرانی میں صفائی ستھرائی اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے فیلڈ میں صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے کاموں میں مزید تیزی لانے کے لیے ہدایت کی گئی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ستھرا پنجاب پروگرام ضلع بھر میں کامیابی سے جاری ہے ، ستھرا پنجاب پروگرام سے شہری و دیہی علاقوں کی صفائی ستھرائی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان نے کہا کہ ضلع بھر میں واقع پارکس ، گرین بیلٹس اور چوراہے سرسبز و شاداب دکھائی دے رہے ہیں ، میونسپل کمیٹیز کا عملہ سیوریج لائنوں ، واٹر ڈسپوزلز کی صفائی اور گٹروں کو ڈھکن لگانے کا کام باقاعدگی سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ضلع انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت عوام کو اچھا ماحول فراہم کیا جائے۔