23.9 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 10, 2025
ہومعلاقائی خبریںستھرا پنجاب پروگرام کے تحت عوام کو اچھا ماحول فراہم کیا جائے،ڈپٹی...

ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت عوام کو اچھا ماحول فراہم کیا جائے،ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ

- Advertisement -

شیخوپورہ ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ستھرا پنجاب پروگرام ضلع بھر میں کامیابی سے جاری ہے ۔ تمام اسسٹنٹ کمشنرز ، لوکل گورنمنٹ ، ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیز کے افسران ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ضلع بھر میں شہروں ، قصبوں سمیت دیہاتوں کو صاف ستھرا اور دلکش بنانے کے لیے فیلڈ میں مکمل متحرک ہیں ، عوام الناس کو مزید بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی اور ناجائز تجاوزات کے خاتمے کیلئے تمام مشینری و عملہ ضلع بھر میں مکمل متحرک ہے اور شہروں کی سڑکوں ، گلی محلوں اور دیگر عوامی مقامات کی صفائی یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر شیخوپوره شاہد عمران مارتھ نے ان خیالات کا اظہار ستھرا پنجاب مہم کے تحت ضلع بھر میں جاری صفائی ستھرائی مہم کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے کہا کہ تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو اپنی نگرانی میں صفائی ستھرائی اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے فیلڈ میں صفائی ستھرائی میں مزید تیزی لانے کے لیے ہدایت کی گئی ہیں ، ستھرا پنجاب پروگرام سے شہری و دیہی علاقوں کی صفائی ستھرائی میں نمایاں بہتری آئی ہے ، پارکس ، گرین بیلٹس اور چوراہے سرسبز و شاداب دکھائی دے رہے ہیں جبکہ میونسپل کمیٹیز کا عملہ سیوریج لائنوں ، واٹر ڈسپوزلز کی صفائی اور گٹروں کو ڈھکن لگانے کا کام باقاعدگی سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=517236

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں