ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت نوشہرہ ورکاں میں صفائی جاری

139

نوشہرہ ورکاں ۔ 02 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی کی ہدا یت پر ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کا سلسلہ جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں محمد نوید حیدر نے نوشہرہ ورکاں قبرستان روڈ پر ستھرا پنجاب کے تحت جاری صفائی مہم کو چیک کیا اور شہر کی حدود میں صفائی کے نظام کو بہتر سے بہتر رکھنے کے عملہ صفائی کو موقع پر بلا کر اپنی نگرانی میں صفائی کرائی اور نالوں میں موجود رکاوٹیں بھی ختم کر دی گئیں ۔