’’ستھرا پنجاب ‘‘پروگرام کے ثمرات دیہی علاقوں تک پہنچنا شروع

147
Suthra Punjab Programme
Suthra Punjab Programme

ملتان ۔ 27 جنوری (اے پی پی):’’ستھرا پنجاب ‘‘پروگرام کے ثمرات دیہی علاقوں تک پہنچنا شروع ہوگئے۔کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے بستی ملوک روڈ پر عرصہ دراز سے صفائی نہ ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے بستی ملوک مرکزی سڑک پر عرصہ دراز سے جمی مٹی کی سکریپنگ کا حکم دے دیا۔

اس سلسلے میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے 4 کلومیٹر بستی ملوک کے مرکزی روڈ پر گرینڈ صفائی آپریشن کیا۔2 ٹریکٹر لوڈرز، 6 ٹریکٹر ٹرالیاں، 2 بلیڈز سے صفائی آپریشن کے دوران کوڑا کرکٹ کا صفایا کیا گیااورایک روز مین سکریپنگ اور دھلائی کرکے 90 ٹن مٹی و کوڑا اٹھایا گیا۔واضح رہے کہ کمشنر عامر کریم خاں نے دورہ لودھراں کے دوران بستی ملوک میں گندگی پر نوٹس لیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے آوٹ سورس ماڈل سے عوام کو نئی امیدیں وابستہ ہیں۔نجی سیکٹر کے ذریعے صفائی سسٹم میں نئی مشینری اور افرادی قوت شامل کی جارہی ہے۔