37.1 C
Islamabad
جمعہ, مئی 23, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسخت تنقید کے بعد جاپانی وزیر کو استعفیٰ دینا پڑ گیا

سخت تنقید کے بعد جاپانی وزیر کو استعفیٰ دینا پڑ گیا

- Advertisement -

ٹوکیو۔22مئی (اے پی پی):جاپان کے وزیر زراعت تاکو ایٹو نے یہ کہنے پر استعفیٰ دے دیا ہے کہ انہیں مفت چاول مل جاتے ہیں۔برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق ان کے اس بیان پر تنقید کی جا رہی تھی کیونکہ جاپان میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

تاکو ایٹو کے استعفے نے جولائی میں ہونے والے الیکشن سے پہلے وزیراعظم پر دباؤ میں اضافہ کیا ہے جو چاول اور دیگر ضروریات زندگی کی قیمتیں کم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔وزیر توکو ایٹو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ابھی اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش کردیا ہے۔

- Advertisement -

حکومت نے چاول کی قیمت میں کمی لانے کے لیے رواں برس ایمرجنسی سٹاک سے تین لاکھ ٹن چاول فراہم کیے تھے اور اس وقت توکو ایٹو نے عوام کو درپیش مشکلات پر ہمدردی ظاہر کی تھی۔تاہم رواں ہفتے کے آغاز میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی خود چاول نہیں خریدے کیونکہ میرے حامی اتنے چاول دیتے ہیں کہ میں انہیں فروخت کر سکتا ہوں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599991

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں