31.6 C
Islamabad
جمعرات, مئی 22, 2025
ہومقومی خبریںسخت چیلنجز کے باوجود قابلِ ستائش کامیابیاں حاصل کی ہیں، وفاقی وزیر...

سخت چیلنجز کے باوجود قابلِ ستائش کامیابیاں حاصل کی ہیں، وفاقی وزیر صحت کا ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے 78ویں اجلاس سے خطاب

- Advertisement -

جنیوا ۔21مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہاہے کہ ہم عالمی ادارہ صحت کے عالمی صحت کے فروغ میں کلیدی کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،پاکستان عالمی ادارہ صحت کے صحت سے متعلق عالمی ایجنڈے سے اپنی غیر متزلزل وابستگی کا اعادہ کرتا ہے ۔جنیوا، ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے 78ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رکن ممالک اور بین الحکومتی مذاکراتی ادارے کی جانب سےعالمگیر وبا سے متعلق معاہدے کی تیاری کی کوششوں کو سراہتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ سخت چیلنجز کے باوجود ہم نے کئی قابلِ ستائش کامیابیاں حاصل کی ہیں،زچہ و بچہ اموات میں کمی، حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج میں اضافہ کیا ہے،متعدی امراض جیسے تپِ دق، ایچ آئی وی، ملیریا، ڈینگی اور ہیپاٹائٹس کے خلاف مؤثر اقدامات شامل ہیں،پولیو کے خاتمے کو ہم اپنی اولین ترجیح سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں جلد پاکستان کو پولیو فری بنائیں گے ۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ بھارتی جارحیت میں معصوم بچوں سمیت شہریوں کو نشانہ بنایا گیا،پاکستان نے بھارت کے خلاف جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ فلسطین کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، ہسپتالوں اور طبی عملے کو دانستہ نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہیں، عالمی برادری کروڑوں لوگوں کی زندگی خطرے میں ڈالنے پر بھارت کو جوابدہ ٹھہرائے ،بھارت کی جانب سے پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا پاکستان میں صحتِ عامہ کے مستقبل کے لئے سنگین خطرہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ کا نظام نہ صرف محفوظ پینے کا پانی فراہم کرتا ہے بلکہ 80 فیصد فصلوں کو سیراب کرتا ہے، ہمارے ہسپتالوں اور صفائی کے نظام کو توانائی فراہم کرتا ہے ،پانی کو ہتھیار بنانا اور طبی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے ،صحت کے بنیادی انسانی حق پر حملہ ہے ۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599663

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں