اسلام آباد۔7مارچ (اے پی پی):پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاکستان کے سابق صدر اور سپریم کورٹ کے جج محمد رفیق تارڑ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ ائیرچیف نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کے ایصال ثواب اور ان کے خاندان کو یہ دکھ صبر و ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق کی دعا کی۔