29.4 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسربیا ، نرسنگ ہوم میں آگ لگنے سے 8 افراد ہلاک

سربیا ، نرسنگ ہوم میں آگ لگنے سے 8 افراد ہلاک

- Advertisement -

بلغراد۔20جنوری (اے پی پی):سربیا کے دارالحکومت بلغراد کی مضافاتی بستی باراجیو میں نرسنگ ہوم میں آگ لگنے سے 8 افراد ہلاک ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق لیبر، روزگار، سابق فوجیوں اور سماجی امور کے وزیر نیمانجا سٹارووک نے کہا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ہنگامی خدمات کے ادارے کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے ۔ آگ پہلے ہی بڑے پیمانے پر پھیل چکی تھی جس کے باعث 8 افراد ہلاک ہو گئے ۔

امدادی کارکنوں نے عمارت سے 13 افراد کو بحفاظت نکال لیا جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی نتائج مجرمانہ سرگرمیوں کے امکان کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تفتیش جاری ہے۔ میڈیا آؤٹ لیٹس کے مطابق حادثے کے وقت عمارت میں 30 کے قریب رہائشی موجود تھے۔ فائر فائٹرز نے بہت سے اہلکاروں اور گاڑیوں کو تعینات کرنے کے بعد آگ پر قابو پالیاجبکہ ہنگامی طبی ٹیموں نے موقع پر امداد فراہم کی۔ ■

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=548700

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں