26.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومکھیل کی خبریںسربیا کےخلاف ڈیوس کپ کوارٹر فائنل 2023کے لیے برطانوی ٹیم برقرار

سربیا کےخلاف ڈیوس کپ کوارٹر فائنل 2023کے لیے برطانوی ٹیم برقرار

- Advertisement -

لندن۔24اکتوبر (اے پی پی):انگلینڈ نے مالاگا میں سربیا کے خلاف آئندہ ماہ شیڈول ڈیوس کپ کوارٹر فائنل کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا جس کے مطابق برطانوی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

انگلینڈ کی پانچ رکنی ٹیم کیمرون نوری، ڈین ایونز، اینڈی مرے، جیک ڈریپر اور نیل سکوپسکی پر مشتمل ہوگی، جو 21 نومبر سے شروع ہونے والے ڈیوس کپ کوارٹر فائنل میں سربیا کا مقابلہ کرے گی۔ڈیوس کپ کا ناک آئوٹ مرحلہ 21 سے 26 نومبر تک کھیلا جائے گا۔کپتان لیون سمتھ نے اسی پانچ رکنی ٹیم پر اعتماد برقرار رکھا ہے جس نے گزشتہ ماہ مانچسٹر میں سنسنی خیز انداز میں ناک آؤٹ مرحلے کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔

- Advertisement -

لیون سمتھ نے کہاہے کہ ہم نے مانچسٹر میں ڈیوس کپ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر نے والی پانچ رکنی برطانوی ٹیم کو برقرار رکھا ہے۔ لیون سمتھ نے کہا ہے کہ کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ کی قیادت میں سربین ٹیم سے مقابلہ ہوگا جو کہ برطانوی ٹیم کے لئے ایک بڑا چیلنج ہو گا، لیکن ہمیں یقین ہے کہ سربیا کو ہرانا مشکل ہے ناممکن نہیں ہے۔

برطانیہ نے آخری بار 2015 میں ڈیوس کپ جیتا تھا جب اینڈی مرے نے فائنل میں بیلجیم کو شکست دی تھی۔ ملاگا میں ہونے والے فائنل 8 میں دفاعی چیمپئن کینیڈا کا مقابلہ فن لینڈ سے ہوگا، جمہوریہ چیک کا مقابلہ گروپ بی کی رنر اپ آسٹریلیا اور نیدرلینڈز کا اٹلی سے ہوگا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=404605

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں