سرتاج عزیز کا قومی اسمبلی میں فاٹا اصلاحات پر بحث سمیٹتے ہوئے اظہار خیال

115

اسلام آباد ۔21نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ حکومت فاٹا کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کیلئے سنجیدہ ہے‘ 2018ءمیں خیبر پختونخوا اسمبلی میں فاٹا کو نمائندگی دینے کی تجویز کابینہ میں زیر بحث لائیں گے‘ ارکان اسمبلی کی تمام تجاویز اور سفارشات کی روشنی میں وفاقی کابینہ فاٹا اصلاحات بل کے مسودے کو حتمی شکل دے گی‘ دس سال میں فاٹا کی محرومیاں دور کریں گے‘ قابل تقسیم محاصل کا تین فیصد فاٹا کی بہتری کے لئے مختص کریں گے۔ پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں فاٹا اصلاحات پر بحث سمیٹتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ اور فاٹا اصلاحات کمیٹی کے چیئرمین سرتاج عزیز نے کہا کہ نو ستمبر کو رپورٹ ایوان میں پیش کی گئی اور ارکان نے اہم تجاویز دی ہیں۔ یہ جاری عمل کا تسلسل ہے۔ پچھلی حکومت نے بھی اس پر لیٹ کام کیا ہے۔