سرتاج عزیز کی ترکی کے شہر قیصری میں دہشت گرد حملے کی مذمت

98

اسلام آباد ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے ہفتہ کو ترکی کے شہر قیصری میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق مشیر خارجہ نے وزیر اعظم نواز شریف،حکومت اور پاکستانی عوام کی جانب سے دہشت گرد حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین،ترک حکومت اور عوام کیساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔