سرتاج عزیز کی زیرصدارت سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس، پانی کے چار منصوبوں کی منظوری دی گئی

68

اسلام آباد ۔ 05 اکتوبر (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیزنے کہا ہے کہ قدرت نے پاکستان کو پانی کے ذخائر سے نوازا ہے، پلاننگ کمیشن آف پاکستان کا ایک اہم مقصد یہ ہے کہ ان قدرتی وسائل کو ملک میں پانی کی کمی کو دور کرنے اور بجلی پیداکرنے کےلئے محفوظ رکھا جائے، پانی کے ذخائر کو محفوظ کرکے زرعی ترقی میں اہم کردار ادا کیا جا سکتا ہے، ملک کی مستقبل کی ترقی کا دارومدار پاکستان کے آبی ذخائر میں توسیع اور مناسب استعمال پر ہے جس کےلئے وفاقی حکومت اپنا کردار ادا کر رہی ہے،