اسلام آباد ۔ 04 دسمبر (اے پی پی)وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے 4ممالک کے وزراءخارجہ کے ہمراہ اتوار کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ۔ افغانستان بارے استنبول مذاکراتی عمل کی چھٹی وزارتی کانفرنس کے موقع پر وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیر نے کرغزستان ، ایران، افغانستان اور سلواکیہ کے وزراءخارجہ کے ہمراہ نریندر مودی سے ملاقات کی۔ سلواکیہ کے پاس اس ماہ کیلئے یورپی یونین کی سربراہی بھی ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ویکاس سوادپ نے میڈیا کو بتایا کہ مودی نے وزراءخارجہ کا خیر مقدم کیا اور اس بات پر زور دیا کہ افغانستان کو موجودہ درپیش مشکلات سے نکالنے کیلئے اجتماعی طورپر کام کرنا خطہ کے تمام ممالک کی ذمہ داری ہے ۔