مونٹی کارلو۔30مئی (اے پی پی):میکسیکو کے مایہ ناز کار ڈرائیورسرجیو پیریز نے موناکو گراں پری ریس جیت لی۔ موناکو گراں پری ریس میں کانٹے دارمقابلوں کا سلسلہ موناکو میں جاری تھا جو ریڈ بل ٹیم کے 32 سالہ میکسیکن کار ڈرائیور سرجیوپیریز نے اپنے نام کرلیا۔
سرجیوپیریز نے ٹریک بارش سے متاثرہونے کے باوجود فیراری ٹیم کے کارلوس سینز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ ریس میں فیراری ٹیم کے کارلوس سینز نے دوسری جبکہ میکسیکو کے ریڈ بل ٹیم کے ہی ڈرائیور میکس ورسٹاپن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔میکسیکو کے مایہ ناز کار ڈرائیورسرجیو پیریز کی رواں سیزن میں یہ پہلی فتح ہے۔
ریس بارش کے باعث مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوئی ۔ جرمن کار ڈرائیور مائک شموچر ایک بڑے حادثے کا شکار ہوگئے، ان کی کار تیز رفتاری کے باعث رکاوٹوں سے جا ٹکرائی لیکن جرمن کار ڈرئیورکوبظاہر کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
ڈرائیوروں کو ریس میں 77 لیپ کا فاصلہ طے کرنا تھا ۔