23.2 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومتجارتی خبریںسرجیکل آلات بنانے والوں اور فارما سیوٹیکل انڈسٹری کا وفد 6 نومبر...

سرجیکل آلات بنانے والوں اور فارما سیوٹیکل انڈسٹری کا وفد 6 نومبر سے کرغزستان کا تین روزہ دورہ کرے گا، مہر کاشف یونس

- Advertisement -

اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):کرغزستان ٹریڈ ہائوس کے چیئرمین مہر کاشف یونس نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرجیکل آلات بنانے والوں اور فارماسیوٹیکل انڈسٹری کا وفد 6 نومبر سے کرغزستان کا تین روزہ دورہ کرے گا تاکہ سرمایہ کاری کے مواقع، مشترکہ منصوبوں، دو طرفہ تجارت کے فروغ اور باہمی تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا جا سکے۔

اتوار کو ماہین کی قیادت میں برآمد کنندگان کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اقدام اقتصادی تعاون اور بامعنی تعلقات کو فروغ دینے کے ہمارے عزم کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ باہمی تعاون کو فروغ دے کر ہم دواسازی اور سرجیکل آلات کے شعبوں میں موجود بے پناہ صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

- Advertisement -

ان شعبوں میں مشترکہ کوششوں سے علم، ٹیکنالوجی اور وسائل کے تبادلے کے مواقع میسر آئیں گے جس سے دونوں ممالک کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے دونوں مسلم ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط اور خوشحالی کو فروغ ملے گا، دورے کا مقصد برآمدات کے ممکنہ مواقع کی تلاش اور دو طرفہ تجارت و تعاون کا فروغ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفد میں برآمد کنندگان اور سرمایہ کار شامل ہیں جو کرغزستان کے ساتھ تعاون اور شراکت داری قائم کرنے کے خواہشمند ہیں۔ مہر کاشف یونس نے کہا کہ انہیں مکمل یقین ہے کہ یہ دورہ دیرپا شراکت داری کی راہ ہموار اور ہماری متعلقہ صنعتوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کرغزستان کے دورے پر جانے والے وفد اور اہم سٹیک ہولڈرز کے درمیان بات چیت کو سہل بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=403953

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں