سرحدوں پر پاکستان کی ساکھ کی حفاظت کرنے والے ہیروز کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں، شہر یار آفریدی

73

اسلام آباد ۔ 6 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت انسداد و منشیات شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ سرحدوں پر پاکستان کی ساکھ کی حفاظت کرنے والے ہیروز کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں۔اتوار کواپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت نے کہا کہ اے این ایف کے اہلکار تسلیم نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر6.5 ملین روپے مالیت کی 1100 گرام غیر قانونی منشیات لے جانے والے ایک شخص کو پکڑا۔ انہوں نے کہا ملکی سرحدوں کا دفاع کرنے والے ہماری ہیروز کی کارکردگی قابل فخر ہے تاہم ہمیں ملک کے دیگر معروف ہیروز کی کارکردگی کو بھی سراہنے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں وزیر مملکت خاص طور پر اے این ایف اہلکار سے ملنے ایئر پورٹ گئے۔