- Advertisement -
راولپنڈی ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) خیبر ایجنسی میں راجگال میں سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے شہید آفیسر لیفٹننٹ ارسلان عالم کی نماز جنازہ ہفتہ کو پشاور گیریژن میں ادا کر دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا،کور کمانڈر پشاور،فوجی و سویلین حکام اور شہید کے رشتہ داروں نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔بعد ازاں شہید کے جسد خاکی انکے آبائی قصبے لے جایا گیا جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائیگا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=70826
- Advertisement -