- Advertisement -
کوئٹہ۔ 26 مارچ (اے پی پی):صوبائی وزیر پی ایچ ای بلوچستان سردار عبدالرحمن کھتیران نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ والدہ کا سایہ سر سے اٹھ جانا ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے، جسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ سردار عبدالرحمن کھتیران نے مرحومہ کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبرِ جمیل دے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576381
- Advertisement -