اسلام آباد۔9جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سردار ایاز صادق اور سلمان رفیق اپنی اپنی وزارت کے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دونوں رہنمائوں نے الیکشن ضابطے کی پاسداری میں استعفے دئیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سردار ایاز صادق اور سلمان رفیق کے حلقے میں انتخاب ہو رہا ہے، دونوں رہنمائوں نے اس لئے وزارتوں سے استعفے دئیے تاکہ وہ الیکشن مہم میں حصہ لے سکیں۔ انتخابات کے بعد وہ اپنی وزارت کی ذمہ داریاں پھر سے سنبھال لیں گے۔