سردار ایاز صادق اور مرتضیٰ جاوید عباسی کا پارا چنار میں دھماکہ کی مذمت، قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے پارا چنار میں دھماکہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے الگ الگ مذمتی بیانات میں انہوں نے دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اس میں جاں بحق …

اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے پارا چنار میں دھماکہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے الگ الگ مذمتی بیانات میں انہوں نے دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اس میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔انہوں نے مرحومین کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی اور زخمیوں کے علاج معالجہ کے حوالے سے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے جانے کی دعا کی ۔

Leave a Reply