سردار ایاز صادق کا خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

10
سردار ایاز صادق کا خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد۔16جون (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش دی اور دہشتگردوں کے خلاف بروقت اور کامیاب کارروائی پر سیکورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی پشت پناہی والے دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا جا رہا ہے۔فتنہ الہندوستان کے خاتمے کیلئے سیکورٹی فورسز کے جرأتمندانہ اقدامات قابل ستائش ہیں۔قوم کو اپنے سیکورٹی اداروں کی قربانیوں اور بہادری پر فخر ہے۔ فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے خلاف پوری قوم سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، سردار ایاز صادق نے کہا کہ بلوچستان میں فتنہ الہندوستان اور سہولت کاروں کا انجام موت ہے۔بھارتی پراکسیز کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے گئے ہیں، قومی سلامتی کیلئے سیکورٹی فورسز کا ہر اقدام لائقِ تحسین ہے۔