22.6 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںسردار ایاز صادق کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب...

سردار ایاز صادق کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین

- Advertisement -

اسلام آباد۔4جون (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ بدھ کو اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کارروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج کے 14 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کی تعریف کی اور کہا کہ سیکورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل فخر ہیں۔

ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک فتنہ الخوارج کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ فتنہ الخوارج کو انکے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ فتنہ الخوارج کے خاتمے کیلئے پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔پاکستان کی مسلح افواج قوم کے تعاون سے فتنہ الخوارج کے ناپاک عزائم کا خاتمہ کرنے میں ضرور کامیاب ہونگی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں