26.5 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومقومی خبریںسردار ایاز صادق کا شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز...

سردار ایاز صادق کا شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

- Advertisement -

اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شمالی وزیرستان کے علاقوں میران شاہ اور سپین وارم میں کامیاب انٹیلیجنس بیسد آپریشنز کے دوران 7 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتےہوئے کہا ہے کہ قوم کے بہادر سپوتوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، خوارج ملک و انسانیت کے دشمن ہیں وہ جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے،پاکستان کے خلاف ناپاک عزائم رکھنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

بدھ کو اپنے بیان میں سپیکر قومی اسمبلی نے سپین وارم آپریشن میں خوارج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران لانس نائیک محمد امین کے قیمتی جانی نقصان پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ انہوں نے آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے لانس نائیک کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ سپیکر قومی اسمبلی نے شہید کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت شہید کے اہلخانہ کے غم اور دکھ میں برابر کی شریک ہے ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ پوری قوم سیکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، خوارج کی مذموم کارروائیاں دہشتگردی کے خلاف قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں، سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے لازوال قربانیاں پیش کی ہیں ۔انہوں نے اللہ تعالیٰ سے شہید لانس نائیک محمد امین کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں