سردار ایاز صادق کا ڈی آئی خان میں خوارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

98

اسلام آباد۔10جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن کے دوران 5 خوارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے بیان میں سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ خوارجی دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں قابل ستائش ہیں،خوارجی دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کا غیر متزلزل عزم لائق تحسین ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔