24.9 C
Islamabad
اتوار, مئی 4, 2025
ہومقومی خبریںسردار ایاز صادق کی ابدالی ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے پر مسلح...

سردار ایاز صادق کی ابدالی ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے پر مسلح افواج، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد

- Advertisement -

اسلام آباد۔3مئی (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ابدالی ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے پر مسلح افواج، ملک کے مایہ ناز سائنسدانوں اور انجینئرز کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے جاری تہنیتی بیان میں کہا کہ ابدالی ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے سے پاکستان کا دفاع مزید مستحکم ہوا ہے اور یہ کامیابی قومی سلامتی کی مضبوطی کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے والے سائنسدانوں اور انجینئرز کی پیشہ ورانہ خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

انہوں نے کہا، قوم کو اپنی مسلح افواج، سائنسدانوں اور انجینئرز پر فخر ہے، جو دن رات ملک کے دفاع کو مضبوط بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ پوری قوم ان کی صلاحیتوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کی کامیابیوں کیلئے دعا گو ہے۔

- Advertisement -

اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط اور محفوظ ہاتھوں میں ہے اور دشمن کبھی بھی ہماری مسلح افواج کی موجودگی میں پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔انہوں نے مسلح افواج، سائنسدانوں اور انجینئرز کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قومی ہیرو ہمارے لیے فخر کا باعث ہیں اور ان کی کامیابیاں پاکستان کے روشن مستقبل کی نوید ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591705

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں