سردار ایاز صادق کی ترکی کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات

129
APP85-19 ANKARA: October 19 - Speaker National Assembly Sardar Ayaz Sadiq participated in the luncheon hosted by President Recep Tayyip Erdogan for the Speakers/Heads of Delegations attending the PUIC Executive Committee meeting. APP

انقرہ ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے یہاں ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور وزیراعظم بن علی یلدرم سے ملاقات کی۔ سردار ایاز صادق اوآئی سی کے رکن ممالک کی پارلیمانی یونین کی انتظامی کمیٹی کے 36ویں اجلاس میں شرکت کیلئے ترکی کے دورے پر ہیں۔ وزیراعظم بن علی یلدرم سے ملاقات کے دوران سپیکر سردار ایاز صادق نے 15 جولائی کو ترکی میں جمہوریت کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداءکو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی قومی اسمبلی اور سینٹ نے متفقہ قراردادیں منظور کی جن میں ترکی قیادت، حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ انہوں نے ترکی میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں قیمتی جانی نقصان پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور ہر قسم کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے ترکی کیلئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔ سپیکر نے ترکی کے وزیراعظم کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور انہیں فوری بند کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے جموں و کشمیر سے متعلق اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ کے ممبر کی حیثیت سے ترکی کے اہم کردار اور مسئلہ کشمیر کیلئے مسلسل حمایت پر ترک وزیراعظم بن علی یلدرم کا شکریہ ادا کیا۔