سردار ایاز صادق کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں شاندارکامیابی پر قومی ٹیم کو مبارکباد

70
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ایشین ایتھلیٹکس میں کامیابی پر ارشد ندیم کو مبارکباد

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ویسٹ انڈیز کےخلاف ملتان ٹیسٹ میں شاندار کامیابی پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔اتوار کو جاری بیان میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ملتان ٹیسٹ میچ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، امید ہے قومی ٹیم آئندہ میچوں میں بھی اس کارکردگی کو دہرائے گی،

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں شامل تمام کھلاڑی بھرپور صلاحیتوں کے مالک ہیں اور ہماری ٹیم دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔یاد رہے کہ قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں 127رنز سے شکست دی ہے۔