ایبٹ آباد۔ 5 ستمبر (اے پی پی):سینئر صحافی سردار سعید گلیات پریس کلب کے صدر اور افتخار عباسی جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ گلیات میں پریس کلب کے قیام کے بعد اتفاق رائے سے سینئر صحافی سردار سعید گلیات پریس کلب کے صدر اور افتخار عباسی کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا ، گلیات میں ۔ سینئر صحافی سردار اقبال اور خالد اقبال ربانی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں میزبانی کے فرائض سینئر صحافی ضیاءعباسی نے سرانجام دیئے۔
اجلاس میں گلیات کے نامور صحافیوں نے شرکت کی اور متفقہ طور پر گلیات پریس کلب کی پہلی کابینہ تشکیل دیدی گئی۔ سینئر صحافی عبد الوحید ہزاروی کو سرپرست اعلیٰ، سردار نیاز کو چیئرمین، نصیر احمد کو سینئر نائب صدر، عتیق عباسی کو نائب صدر، سردار سجاد کو ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، خالد محمود عباسی کو جوائنٹ سیکرٹری اور عابد اقبال کو فنانس سیکرٹری منتخب کر لیا گیا۔
ایگزیکٹو ممبران میں خاور تنویر عباسی، سردار فیضان، شہزاد احمد عباسی، شکیل قریشی، سردار عاصم، آفتاب ستی، مہتاب گلیاتی، مظہر محمود عباسی شامل ہیں۔ سیکرٹری اطلاعات و نشریات اور ایگزیکٹو باڈی کے دیگر ممبران پریس کلب کے آئندہ اجلاس میں مشاورت سے منتخب کئے جائیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گلیات پریس کلب کی ممبر شپ شروع کرتے ہوئے صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے کوششیں تیز کی جائیں گی۔