29.9 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںسردار شمس خان شہید کانفرنس 26 اکتوبر کو باغ میں منائی جائے...

سردار شمس خان شہید کانفرنس 26 اکتوبر کو باغ میں منائی جائے گی،سردار جاوید خان ایڈووکیٹ

- Advertisement -

باغ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی):سردار شمس خان ملدیال شہید کانفرنس 26 اکتوبر کو باغ میں منائی جائے گی،سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کانفرنس کے مہمان خصوصی ہونگے، سابق وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی،سردار تنویر الیاس سمیت وزراء کرام اور اہم سیاسی شخصیات شرکت کریں گی، سردار شمس خان ملدیال کو عوامی حقوق کیلئے جد و جہد کے دوران 1832 میں رنجیت سنگھ کے درباریوں نے پونچھ میں اپنے بھتیجے سردار راجولی سمیت شہید کر دیا تھا۔

ان خیالات کا اظہار مغل ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر سردار جاوید خان ایڈووکیٹ اور پروفیسر محمد اکبر خان نے پریس کلب باغ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سردار جہانگیر چغتائی، سردار سرفراز مغل، سردار افتخار لطیف اور دیگر بھی انکے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ سردار شمس خان ملدیال پونچھ کے ہیرو تھے جن کا تذکرہ لوک گیتوں میں تواتر سے جاری ہے

- Advertisement -

سردار شمس خان ملدیال اور انکے بھتیجے سردار راجولی خان نے مہاراجہ رنجیت سنگھ کی شخصی حکومت کے مظالم اور لوٹ کھسوٹ کیخلاف 1832 میں پونچھ کے لوگوں کو منظم کرنا شروع کیا اور پوٹھوہار اور جہلم تک کے علاقوں میں رنجیت سنگھ کی عملداری کو بے اثر کر دیا جس کے بعد رنجیت سنگھ نے ایک سازش کے تحت سردار شمس خان ملدیال اور راجولی خان کو شہید کر دیا تھا

26 اکتوبر کو ہونے والی شہداء کانفرنس میں تحریک آزادی کشمیر کے شہداء سید خادم شہید اور دیگر کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا اور انکے عظیم کارناموں سے نئی نسل کو روشناس کرایا جائے گا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=515570

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں