سردار مہتاب احمد خان کا پی آئی اے کے نئے کیبن کرو میں آفر لیٹر تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب

132
APP66-06 ISLAMABAD: March 06 - Adviser to PM on Aviation Sardar Mahtab Ahmad Khan giving away the award and offer letter to the new cabin crew of PIA. APP

اسلام آباد ۔ 6 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ بزنس سٹرٹیجک پلان کے تحت 2020ءتک پی آئی اے کو خسارہ سے نکال کر منافع بخش ادارہ بنانے کا سفر شروع کریں گے، پی آئی اے ملازمین کو نکال نہیں رہے بلکہ ان سے کام لینے کیلئے ایک پلان ترتیب دیا ہے، پاکستان میں اے ٹی آر طیاروں کی محفوظ پرواز جاری ہے، ان طیاروں کی مینٹیننس کیلئے کینیڈین مینوفیکچرنگ کمپنی کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، اندرونی و بیرونی ممالک سفر کی ٹکٹوں پر عائد ٹیکسز کم کرنے کی تجویز پر غور جاری ہے، اپریل کے آخری عشرے میں نئے اسلام آباد ایئرپورٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا، ہیروئن، کرنسی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے، ارکان پارلیمنٹ کو پی آئی اے کا فری ٹکٹ نہیں دیا جاتا بلکہ حکومت ٹکٹ کی قیمت ادا کرتی ہے۔ وہ منگل کو یہاں مقامی ہوٹل میں پی آئی اے کاروباری بہتری کے سفر کے تحت ٹیلنٹ ڈویلپمنٹ پروگرام اور نئے کیبن کرو میں آفر لیٹر تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔