کوئٹہ۔ 03 جنوری (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی سردار یعقوب خان ناصر نے سابق چیئرمین سینیٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نئیر حسین بخاری کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔
جمعہ کو اپنے تعزیتی بیان میں سردار یعقوب خان ناصر نے نئیر حسین بخاری سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی